ssgc

اگلے ہفتے سے یومیہ لوڈشیڈنگ کم کرکے 20 گھنٹے کرنے کا فیصلہ: سوئی سدرن گیس کمپنی

کراچی(ہاٹ لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اگلے ہفتے سے یومیہ لوڈشیڈنگ کم کرکے 20 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو 8بجے کی بجائے 11 بجے سے سی این جی بند ہو گی اور منگل کو 8 کی بجائے 7 بجے دستیاب ہو گی۔اسی طرح بدھ کو صبح 11 بجے تا جمعرات 7 بجے تک سی این جی بند رہے گی جبکہ جمعہ کی صبح 11بجے تا ہفتہ کی صبح 7 بجے تک سی این جی بند ہوگی۔