sui-gas

موسم سرما کی آمد،گیس بندش کا سلسلہ عروج پر

اسلام آباد(ہاٹ لائن) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس بندش کا سلسلہ عروج پر ہے۔ ایسے میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی بندش سے متاثرہ افراد کا کہناہےکہ پہلے جب گرمی تھی تب 60 روپے میں سلنڈر لیتے رہے ہیں۔ پھر بیچ میں 80 روپے ہوئی، دوبارہ لینے آئے ہیں تو 100 روپے ہوگئی۔ انھوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ اگلی دفعہ سلنڈر 120، 130 روپے تک ہوسکتاہے۔ دکانداروں کا کہناہےکہ مہنگے دام گیس خریدتے ہیں، سستی کیسے فروخت کریں۔