فی تولہ سونے کی قیمتیں برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 56000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 48000 روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی: فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 56000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 48000 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے840روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 720روپے پرمستحکم رہی ہے