ملک میں پیٹرول کے 13دن کے ذخائر موجود ہیں، وزارت پٹرولیم

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ پٹرول کی کمی کا تاثر غلط ہے، ملک میں پیٹرول کے 13 دن کے ذخائر موجود ہیں۔ وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے 13دن کے ذخائر موجود ہیں،مسلح افواج کیلیے استعمال ہونےوالا فیول وافر مقدار میں ہے ،دو مزید جہاز آج رات 67 ہزار ٹن پیٹرول لا رہے ہیں، ملک میں فرنس آئل کے 27 دن کے ذخائر موجود ہیں، 17روز کا 4 لاکھ 66 ہزار ٹن کا ڈیزل کا ذخیرہ ہے۔ (ن ی)