بینک اکائونٹ کھولنے میں مشکلات، سٹیٹ بینک نے نوٹس لے لیا

کراچی (ہاٹ لائن) عوام کو بینک اکاونٹ کھولنے میں حائل رکاوٹوں اور پریشانی کا سٹیٹ بینک نے نوٹس لے لیا ہے ۔ سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ این ٹی این نمبر نہ ہونے کے باعث درخواستوں کو رد نہ کیا جائے۔ ایسی صورتحال میں درخواست گذار کو این ٹی این نمبر بنانے کی مہلت دی جائے گی اور اس دوران بینک اکائونٹ کھول دیا جائے۔ ساتھ ہی ایسے افراد جو بہت چھوٹی رقم کا لین دین کرتے ہیں ان کی بھی نئے بینک اکائونٹس کھولنے کی درخواست وصول کرلی جائے گی۔ دوسری جانب ایف بی آر کے احکامات ہیں کہ کوئی بھی بینک اکائونٹ بغیر این ٹی این نمبر کے نہ کھولا جائے۔ (ن ی)