فورجی سموں کی فروخت کیلئے زونگ اور دراز ڈاٹ پی کے کے مابین اشتراک قائم

کراچی(ہاٹ لائن) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فورجی بلیک فرائیڈے لانے کیلئے دراز ڈاٹ پی کے سے اشتراک قائم کرلیا، دونوں اداروں کے مابین یہ اشتراک ایک شاندار تقریب میں طے پایا، ڈیڑھ لاکھ پروڈکٹس کی فروخت کیلئے یہ سب سے آن لائن مارکیٹ ہوگی، تمام اشیاء پر 80فیصد رعایت دی جائے گی۔
ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میںسی ایم پاک اور دراز ڈاٹ پی کے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ نے اب پاکستان کے 200 شہروں میں فور جی سروس فراہم کی ہے، اس سال بلیک فرائیڈے پر تمام فورجی سمیں، سمارٹ فون دراز ڈاٹ پی کے کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔ اس اشتراک کی اہم بات یہ ہے کہ زونگ کی آفر شاپ آن شاپ بھی ڈراز ڈاٹ کام پر ایکٹیویٹ کی جاسکتی ہے، اس اقدام کے ذریعے صارفین بہت سی تیز ترین پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔