بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد (ہاٹ لائن) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاع کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔اس کے علاوہ 300یا اس سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہیں مل سکے گا۔