وزیر اعلی شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات

لاہور(ہاٹ لائن ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی-دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکشمیریوں کو ظلم و جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا -کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے -خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہے- اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے-انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے – بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا – عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے – انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی فور م پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہے -پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا- صدر آزادوجموں کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے – کشمیریوں کے لئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا –