احمدیار، ٹریفک حادثے ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

احمدیار(ہاٹ لائن) ٹریفک کے المناک حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق سات افراد شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں تخت محل کے نزدیک قبولہ روڑ پرتیزرفتار ہائی روف ویگن اور مزدالہ ڈالہ میں تصادم کے نتیجہ میں ویگن سوار مریم بی بی زوجہ محمد اسلم ،شہباز اور محمد اکرم موقعہ پر جاں بحق جبکہ نسیم بی بی ، محمد اسلم ، محمد سلیم ، محمد طارق ،شکیل اختر اور طارق کریم شدید زخمی ہوگئے پٹرولنگ پولیس نے تمام زخمیوں کو طبی امدادکےلئے اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال پہنچادیں نامعلوم ڈرائیور مزداڈالہ چھوڑ کر فرار پولیس مصروف تفتےش ہے ۔