پنجاب بھر میں614ٹریفک حادثات میں11ا فراد جاں بحق،700زخمی

لاہور(ہاٹ لائن) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز614ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن مےں 11افرادجاں بحق جبکہ 700شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 294 ڈرائیور21کم عمرڈرائیور،309مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت116متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد43حادثات میں54متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ37 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل700متاثرین میں575مرد اور125خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں85افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور455افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 160 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں501موٹر سائیکلز،102آٹو رکشے،64 موٹر کاریں36مسافربسیں،33ٹرک اور72 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔