پنجاب یونیورسٹی کا 125 واں کانووکیشن آج ہو گا

لاہور (ہاٹ لائن ) پنجاب یونیورسٹی کا 125 واں کانووکیشن آج منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، مختلف شعبہ جات کے صدور اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور کو بریفنگ دی گئی۔