لاہور میں سب سے بڑا اور انوکھا فیملی فیسٹیول

لاہو (ہاٹ لائن) یکم دسمبر سے 4 دسمبر کے درمیان الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم ) میں لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور کوتھم کے زیر انتظام پاکستان کا پہلا کلنری فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں لاہوریوں کیلئے خوشخبریوں اور خوشیوں کا خزانہ بھرا ہوا ہے۔ کلنری فیسٹیول 2016 ءمیں لاہور کے ٹاپ کے ریسٹورنٹ بہترین فوڈ کا سٹال لگا رہے ہیں جو لاہور کو چار دن تک 50 % رعایت پر کھانا دیں گے، اس کے علاوہ ٹاپ سنگرز لائیو میوزک پیش کریں گے۔ پاکستان کی تا ریخ میں پہلی بار شیفس کے کوکنگ مقابلے ہونگے۔ جس میں پاکستان بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں شیفس حصہ لیں گے۔ مختلف کیٹیگریز میں پروفیشنل شیفس ماسٹر شیفس بنیں گے۔ بچوں کیلئے فری فن لینڈ ہو گا ‘ طرح طرح کی فوڈ فری بھی دستیاب ہونگی ‘ کلنری فیسٹیول میں شریک ہونے والوں کو لاکھوں روپے کے انعامات ملیں گے۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات ٹور ازم ‘ فوڈ ‘ ہائی جین ‘ کیریئر کونسلنگ ‘ نیوٹریشن ‘ والڈ سٹی اور پولٹری انڈسٹری کے حوالے سے 8 سیمینار ہونگے پاکستان کی بہترین فوڈ ٹیسٹنگ بھی شرکاءکیلئے فری ہوگی۔ 2c809ecd-d88d-4e9f-b0e4-63831764a1ca

8edee2a0-1fc7-47d1-b279-4a0b32795877