ورلڈ کالمسٹ کلب کا ہنگامی اجلاس ‘ رہنماﺅں کی سینئر صحافی سعید آسی پر حملے کی مذمت

لاہور (ہاٹ لائن) ورلڈ کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ذوالفقار راحت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وطن عزیز کے نامور ادیب، شاعر، صحافی، دانشور اور روزنامہ نوائے وقت کے سینئر ایڈیٹر ایڈیٹوریل جناب سعید آسی پر سبزہ زار میں حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ سعید آسی اور ا±ن کے بیٹے پر حملہ دراصل حریت فکر کی نقیب صحافت پر حملہ ہے۔ حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ اتنے باوقار صحافی پر حملہ کرنے والوں کی صرف مذمت ہی نہیں مرمت بھی کی جانا چاہےے۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے عہدیداران کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس و ادراک ہونا چاہےے اور مجاز حکام کو کارروائی پر مجبور کرنے کے لیے ایک وفد کی شکل میں ان سے ملنا چاہےے۔واضح رہے کہ ورلڈ کالمسٹ کلب اس مذموم واقعہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ پر لانے اور جناب سعید آسی اور ا±ن کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 نومبر کو کاسمو پولیٹن کلب میں ایک مذمتی اجلا س کا انعقاد کرے گا جس میں وطن عزیز کے نامور صحافی، ادیب، شاعر اور لاہور پریس کلب کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ا±نہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سعید آسی ایسے سینئر صحافی پر علاقہ کے اوباش غنڈوں کے حملے کا بلا تاخیر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت جاری کریں کہ ان اوباشوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے حسب ضابطہ و قانون قرار واقعی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیئرمین ورلڈ کالمسٹ کلب حافظ شفیق الرحمن نے ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی جس کی شرکائے اجلاس چیف آرگنائزر خواجہ جمشید امام، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد فاروق چوہان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط ، سینئر وائس چیئرمین ناصف اعوان، ڈاکٹر سجاد اعوان، وائس چیئرمین عبدالستار اعوان ،نائب صدر نوید مغل، اوصاف شیخ، حافظ ذوہیب طیب، سیکرٹری اطلاعات ریاض احمد احسان ، سیکرٹری فنانس حافظ یوسف سراج ،رابطہ سیکرٹری اسحاق جیلانی اور دیگر نے بھرپور تائید کی۔ اس موقع پر برطانیہ چیپٹر کے صدر اشتیاق گھمن، جنرل سیکرٹری سہیل لون، رکن ہاتف رضا ….تھائی لینڈ چیپٹر کے صدر نصیر احمد ورک…. اسپین چیپٹر کے صدر حافظ عبدالرزاق نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا اور جناب سعید آسی اور ان کے بیٹے سلمان سعید کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔