لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے14 ایڈیشنل ججزآج حلف اٹھائیں گے

لاہور( ہاٹ لائن )صدر پاکستان ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے چودہ ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کل ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج صبح گیارہ بجے عدالت عالیہ لاہور کے مرکزی لان میں منعقد ہوگی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحبان، صوبائی و وفاقی لاءافسران، وکلاءاور عدالت عالیہ کے افسران سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز بھی شرکت کریں گی۔ حلف اٹھانے والوں میں سیشن ججز مجاہد مستقیم احمد، طارق افتخار احمد، عبدالستار، حبیب اللہ عامر، ایڈووکیٹ محمد بشیر پراچہ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اسجد جاوید گورال، ایڈووکیٹ طارق سلیم شیخ، ایڈووکیٹ جواد حسن،ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل احمد رضا گیلانی،ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور مزمل اختر شبیر، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مدثر خالد عباسی ، عبدالرحمان اورنگزیب ایڈووکیٹ بہاولپور، محمد علی ایڈووکیٹ راولپنڈی اور چودھری عبدالعزیزایڈووکیٹ راولپنڈی شامل ہیں۔