کوئی معجزہ بھی حکومت کو نہیں بچا سکتا ، محمد غلام سرور

چیچہ وطنی ( یٰسین کھرل) حکومتی وزراءنوازشریف کو خود ہی ڈبو دیں گئے ۔ ن لیگی حکومت اپنے وزراءاور مشیروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو چکی ہے ۔ میجر (ر) محمد غلام سرور رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 163نے کسووال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو کوئی معجزہ بھی نہیں بچا سکتا۔ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ ن لیگ کی حکومت اپنے دن اور گھنٹے گننے میں لگ جائیں ۔ نواز شریف اگر سچے ہیں تو پانامہ لیکس کا حساب دیں ۔ پانامہ لیکس حکمرانو ں کا پھند ا ہے اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایشو ہے۔ 2نومبر کو اسلام آباد ضرور بند ہوگا۔ لاکھوں کا مجمع اسلام آباد پہنچ کر سمند ر کی شکل اختیار کرجائیگا۔ آج ن لیگی وزراءمیڈیا چینل پر بیٹھ کر ہمیں ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔ جبکہ عوام سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، کرپشن ، لوٹ مار، پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہے ہیں ۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ ہر طرف بھوک ، افلاس ، بے روزگاری، انرجی بحران ہونے کی وجہ سے غریب خود کشیاںکررہا ہے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ حکمران عوام کے پیسے سے اربوں ، کھرب پتی بن کر عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو کر ترقی کے جھوٹے دعوے کرر ہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان واحد شخصیت ہیں جو ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے کو ہے ۔ عوام 2نومبر کو ملک کو بچانے کیلئے گھروں سے نکلیں ۔ ہمارا قدم اسلام آباد کی طرف اٹھتے ہی حکمران کااقتدار دھڑم سے گر جائیگا۔ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میںحکمرانوں کو مزید کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔ تحریک انصاف کے کسی کارکن کو اسلام آبا د جانے سے روکا گیا تواس پر سخت رد عمل دیں گئے ۔ اپوزیشن جماعتیں بھی ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی خاطر ہمارا ساتھ دیں۔