پاکستان میڈیا کونسل کا تعزیتی اجلاس ، ساانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

چیچہ وطنی (محمد یٰسین کھرل) تحصیل پریس کلب اور پاکستان میڈیا کونسل تحصیل چیچہ وطنی کا تعزیتی اور ہنگامی مذمتی اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اظہر رامے منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی گئی ۔سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کے 60سے زائد شہداءکیلئے دعائے مغفرت اور 118 زخمیوں کی جلد صحت کیلئے دعا کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد اظہر رامے صدر تحصیل پریس کلب نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی پرزور مذمت کرتے ہیںاور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہے اسے سامنے لائیں۔میاں عبدالرحمن صدر پاکستان میڈیا کونسل تحصیل چیچہ وطنی سانحہ کوئٹہ کے شہداءکی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی ۔ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے ہم ڈرنے والے نہیں ۔ پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ظفراقبال انصاری ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن PMCپنجاب ، دہشت گردوں کو چن چن کر کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔ محمدیٰسین کھرل نائب صدر، ہم شہداءکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انشاءاللہ اپنی قلم کے ذریعے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گئے اعجاز احمد جنرل سیکرٹری PMC، ملک و قوم کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔انڈیا را ءکے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر انڈیا کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کو اجاگر کرنا ہوگا۔ ملک جاوید علی ، پاک فوج ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرئے اور دہشت گردوں کا جس بھی جماعت کے ساتھ تعلق ہو اسے نیست و نابو د کرئے ۔چیئرمین پی ایم سی سردار علی اجمل ڈوگر اجلاس میں وائس چیئرمین رانا محمد مزمل خاں ، چوہدری عمران اسحاق جٹ فنانس سیکرٹری،محمد عمران خالد، انور جاوید قادری ، امجد علی ساغر، ملک ساران ، رانا وقاص، اصغر علی سہو ، میاں یاسر علی ، حافظ محمد زکریا بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کے اختتام پر سرپرست اعلی پی ایم سی انور جاوید قادری نے شہداءکیلئے خصوصی دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔