نیک اعمال آخرت کیلئے صدقہ جاریہ ہیں،علامہ ثاقب رضا

کامونکے(نامہ نگار)نیک اعمال اور نیک اولاد فوت ہوجانے کیلئے صدقہ جاریہ ہیں،دنیا کی عارضی زندگی کی بجائے آخرت کی ہمیشہ کی زندگی کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ تیاری کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار امیر ادارة المصطفیٰ پاکستان علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے گزشتہ روز صحافی شیخ صداقت علی ناز،شیخ شہزاد انجم،شیخ لیاقت علی اور شیخ محمد آصف کے والد محترم شیخ غلام صابر کے قل شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو مختصر سی زندگی عطا کی ہے اس پر ہمیں چاہئے کہ اپنے قول و فعل کو اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے محبوب کے فرمان کے مطابق ڈھال لیں۔