لاہور سے چلنے والا قافلہ لاکھوں افراد میں تبدیل ہو گا ، میاں رضا خان

پاکپتن(بیورو رپورٹ)لاہور سے چلنے والا قافلہ لاکھوں افراد میں تبدیل ہوجائے گا احتجاج کا وقت قریب آتے ہی لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں احمد رضا خان مانیکا ،جنر ل سیکرٹری علی عمران رتھ اور سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود اجی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان کو گرفتار کرنے کےلئے بڑے پیمانوں پر کاروائی کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اگر کارکنوں پر تشدد کیا گیا یاانہیں گرفتار کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا اظہر محمود اجی خان نے کہا کہ لاکھوں نوجوان قافلے میں شریک ہونگے اور اسلام آباد دھرنے میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا تحریک انصاف پاکپتن کے تمام کارکن پاکپتن سے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے اور 27اکتوبر کو داتا دربار لاہور سے لانگ مارچ کا ساتھ دیں گے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔