بہاولنگر کو جرائم فری بنانا میرا مشن ہے،کیپٹن (ر) لیاقت علی

بھاول نگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور بہاولنگر کو جرائم فری بنانا میرا مشن ہے ۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک،تفصیلات کے مطابق صحافیوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ بہاولنگر پولیس کو جدید سائنسی تقاضوں سے روشناس کرنا میرا مشن ہے۔اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں جدید سہولتوں سے آراستہ آئی ٹی کنٹرول روم قا ئم کیا گیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف جرائیم پیشہ عناصرکی بیخ کنی میں مدد ملے گی بلکہ یہی کنٹرول روم بہاولنگر میں بہتر پولیسنگ میں بھی معاون ہو گا ،عام پبلک اور پولیس کے درمیا ن فاصلوں کو کم کرنے کے لئے بھی بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں فیس بک اکاوئنٹ، ٹیوٹر اکاوئنٹ بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ میرے دفتر کے دروازے بھی بلا تفریق ہر مظلوم کے لئے کھلے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کی وساطت سے پبلک کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پولیس آپ کے جان ومال ،عزت و آبرو کی محافظ ہے اور میری پوری ٹیم اسی کوشش میں نظر آئے گی اور اس حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔