پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، صدارت اے ڈی سی نے کی

بھاول نگر(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او آفس کے میٹنگ روم میں زیر صدارت اے ڈی سی رانا امجد علی منعقد ہوا ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی میں شر کت کر نے والے صدرمرکزی انجمن تاجران بھاولنگرشیخ اختر حسین ،صدر کر یا نہ ایسو سی ایشن شیخ ساجد ،صدر انجمن تاجران شیخ محمد انور اور ضلع کی تمام تحصیلوں کے تاجران کے نمائندے ،اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈ سٹریز کاشف عقیل ،محمد اطہر نومی ٹی ایم اے بھاولنگر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی،انجمن صارفین کی جانب سے ممبر ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی محمد رفیق رحمانی ،چوہدری اشرف و دیگر نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف عقیل نے تقابلی ریٹس کے متعلق اجلاس کوبریفنگ دی ،محمد اطہر نومی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہمارے پاس شکائت آئے تب ہی ہم کاروائی کریں بلکہ ہمیں خود بھی مارکیٹ کا جائزہ لے کر قیمتوں پر کنٹرول کی پالیسی کو اختیار کرنا چاہئے جس پرصدر اے ڈی سی رانا امجد علی نے اجلاس سے کہا کہ تاجران اور صارفین تمام تحصیلوں کے مجسٹریٹ و دیگر ممبران کا آپس میں کوارڈینشن کر نے کے بعد جو ریٹ مقرر کیے گئے وہ درج ذیل ہیں جس میں آٹا Open، خوردنی تیل و گھی وغیرہ حکومتی پالیسی کے مطابق،کچی باسمتی 78 ،کر نل سپر پر انا 88 ،اری (6 )32 روپے،دال چنا بریک 148،دال چنا موٹی 158 روپے ،دال مسور باریک 130 روپے ،دال مسور موٹی120 روپے ،دال مو نگ واش 105 روپے ،دال مو نگ بغیر دھلی 92 روپے ،دال ماش216 روپے ،چینی 70 ،سر خ مر چ 230 روپے ،بیسن 156 روپے ،چنا بلیک 130 روپے ،چنا سفید مو ٹا162روپے ،چنا سفید باریک 146 روپے ،دودھ فی لیٹر 60 روپے ،دہی 65 روپے مقرر کر دی گئیں ہیں ۔