امن وامان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،عبدالستار

بھاول نگر(نامہ نگار)امن وامان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں انجمن شہریان ، انجمن صارفین اور علماءکرام اپنا کلیدی کرداار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو گروپ) بھاولنگر سٹی کے صدر عبدالستار نے پریس بریفنگ کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینا ہو گا تاکہ وطن عزیز پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکے اور ہمارا ملک پاکستان حقیقی امن کا گہوارہ بن کر دنیا میں سپر پاور بن کر اُبھرے ڈی سی او بھاولنگر اظہر حیات اور ڈی پی او بھاولنگر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے جس خوش اسلوبی سے بھاولنگر میں امن وامان برقرار رکھا ہے اور محرالحرم اور اس کے بعد بھی فرقہ واریت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا ہے اہلیان بھاولنگر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔