ناقص دودھ تیار کرنے والی فیکٹریوں پر پولیس کا چھاپہ، ملزم گرفتار

بھاول نگر(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جعلی فیکٹریوں کو موقع پر پکڑا جو ناقص اور غیر میعاری دودھ تیار کرتی تھیںاور کامیاب ریڈ کرکے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا،انشاءاللہ پولیس فورس چوبیس گھنٹے پورے ضلع میں جہاں بھی ضرورت ہو ان ناقص دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف برسرِپیکار ہے، تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوسکے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے محکمہ لائیوسٹاک ضلع بہاولنگر کے زیرِ اہتمام جناح ہال ضلع کونسل بہاولنگر میں دودھ میلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ڈی ایم اوچوہدری عبدالجبار گجر، ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپورڈویژن ڈاکٹر شبیر شاہد، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر منصور احمد،ای ڈی او زراعت بہاول نگر حبیب اللہ کے علاوہ بریڈر حضرات دودھ سپلائی کے کاروبار سے متعلقہ لوگوںنے شرکت کی، ڈی پی او نے مزید کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کے لیے قانون کو حرکت میں لایا جا رہا ہے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا ملے۔ڈی ایم او عبدالجبار گجر،ڈایریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر شبیر شاہد،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز علی ،چائلڈسپیشلسٹDHQبہاولنگرڈاکٹر محمد اقبال نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ملاوٹ شدہ دودھ میں طرح طرح کے زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو معدہ ، جگر ، انتڑیوں و دیگر اعضاءکو نقصان پہنچاتے ہیں ضلع بہاولنگر میںڈی سی او محمد اظہر حیات کی زیر نگرانی ملاوٹ کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کی بابت ضلعی انتظامیہ زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔