کوئٹہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایس اے حمید

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماٹکٹ ہولڈر این اے 96ایس اے حمیدنے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گردی کے حملے کیلئے پوری قوم مذمت کرتی ہے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جنرل راحیل شریف نے بھرپور اقدامات کیے ہیں جسے پوری قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خون کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔بھارت اور پاکستان مخالف لابی ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں مخالف چلے آرہے ہیںاور ان کو کسی قیمت پر پاکستان کی ترقی اور سی پیکج کی تکمیل حضم نہیں ہو رہی لیکن پاکستانی قوم نہ صرف ایک نیوکلئیر طاقت ہے بلکہ آپنی آزادی کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے اس لیے بھارت کی تمام سازشوں اور را کی مذموم دہشت گردی کی کاروائیوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔