پولیس پی ٹی آئی سےپہلے اسلام آباد کوبندکرے گی

اسلام آباد(ہاٹ لائن ) تحریک انصاف سے پہلے پولیس نےاسلام آبادبندکرنے کافیصلہ کیاہے۔ دونومبر سے پہلے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگیں گے،وفاقی پولیس نے پلان تیارکرلیاہے۔
پی ٹی آئی کے مشن لاک ڈاؤن اسلام آباد کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے پولیس حکام نے سر جوڑ لئے۔ آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس میں دو نومبر کے دھرنے کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کپتان کے کھلاڑیوں سے نمنٹنے کیلئے ایف سی اور پنجاب ریزرو پولیس کے پانچ ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔ پنجاب اور آزاد کشمیر سے پولیس کی مزید نفری بلائی جائے گی۔ مجموعی طور پر دوسرے علاقوں سے 25 ہزار اہلکار طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ مہمان اہلکاروں کے طعام و قیام کی مد میں 46 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔