عدیل خان کی کوئٹہ میں انسانیت سوز دہشتگردی کی شدید مذمت

سیالکوٹ (بےورورپورٹ) شاہین میڈیا کے صدر عدیل خان ،شبیر سلطان نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے انسانیت سوز دہشت گردی کی شدید الفاظ میں کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت سے ضرب عز ب میں پاکستانی فوج کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ پاکستان خاص کر بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پوری قوم متحد ہو کر بھارت کی عیاریوں اور مکاریوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اُنہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کے پہاڑ تور رہا ہے تو دوسری طر ف لا ئن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہا ہے اور اب پاکستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کو مذموم کوشش کر رہا ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کو بھارت کی اس دہشت گردی کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چا ہیے بصور ت پاک بھارت جنگ کی صورت نہ صر ف جنوبی ایشاءکا خطہ بلکہ پوری دنیا کا امن بُری طرح متاثر ہو گا پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماﺅں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہو ئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کی اللہ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل توفیق عطا فرما ئے زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب فرما ئے۔