کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا،افتخار الحسن ظاہر

ڈسکہ(نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ اور امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ سٹی صدر مسلم لیگ (ن)محمد افضل منشاءنے کہا ہے کہ کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ سے پوری قوم سوگوار ہے یہ بلا شبہہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم قوم کے پختہ عزائم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے پوری قوم دہشت گردوںکےخلاف صف آرا ءہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظےم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظےم قربانےوں پر فخر ہے۔