دوران ڈکیتی مزاحمت ، فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا

کامونکے(نامہ نگار)دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے راہگیر کو شدید زخمی کردیا ۔گولی کی آواز سن کر کھیتوں میں سیر کے کیلئے آنے والے لوگوں نے دو ڈاکوﺅں کو پکڑ کر چھترول کر نے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ اعلی الصبح بہار شاہ والا قبرستان کے نزدیک تین مسلح ڈاکوناکہ لگاکر وہاں سے گذرنے والے راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے بعد قریبی اینٹوں والے بھٹہ کے ایک کمرہ میں یرغمال بنائے جارہے تھے کہ اُسی وقت ہڑڑ رو ڈ چونگی نمبر 6 کا یوسف نامی شخص بھی موٹر سائیکل پر وہاں سے گذررہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے اُسے بھی روک لیا جس پر اُس نے مزاحمت کردی تو ڈاکوﺅں نے دس منٹ گتھم گتھا ہونے کے بعدیوسف پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کمر میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔کھیتوں میں سیر کیلئے آئے لوگ بھی گولی کی آواز سُن کر وہاں پہنچ گئے اور دو ڈاکوﺅں کو پکڑ کرچھترول کرنے کے بعد صدر پولیس کے حوالے کردیا۔