سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عمر فاروق مائر

سیالکوٹ (بےورورپورٹ)کوئٹہ مےں پولےس ٹرےننگ سنٹر کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحرےک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے کہا ہے کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے دکھ کی اس گھڑی مےں ہم اپنے سوگوار خانداروں کے غم مےں برابر کے شرےک ہےں اور اس سانحہ مےں شہےد ہونے والوں کو سلام پےش کرتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور کوئی وطن نہےں ہوتا ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسےں لے رہے ہےں دہشت گردوں کا صفاےا کرکے ہی دم لےں گے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ کوئٹہ کارروائی مےں بھارتی ہاتھ کو کسی بھی صورت نظر انداز نہےں کےا جاسکتا ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان تحرےک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے ضلعی مےڈےا کوآردنےٹر مےاں اعجاز جاوےد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ ا س موقعہ پر زاہد سلےم باجوہ اےڈووکےٹ، بےرسٹر جمشےد غےاث، چوہدری طاہر سلطان اےڈووکےٹ، چوہدری مرتضیٰ، عبدالباسط خان ودےگربھی موجود تھے۔