فحاشی پھیلانے والے انٹرنیٹ کلب نسل تباہ کرنے لگے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سٹی پولےس آفےسرمحمد وقاص نذےر نے کہا ہے کہ فحاشی ، عرےانی اوربے راہ روی پھےلانے والے انٹر نےٹ کلبوںاور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر نے والے شےشہ کےفوں کے خلاف سخت کرےک ڈاو¿ن کےا جائے۔شےشہ کےفے ا ور شےشہ با ر اےک طرف تو انسانی صحت کی تباہی کا موجب بن رہے ہےں اور دوسری طرف بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ مےں نوجوانوں کو مبتلا کر رہے ہےں ۔ اےسے کےفوں سے نوجوانوں مےں منشےات کا رحجان بڑھ رہا ہے اور وہ ذہنی طور پر مفلوج ہو رہے ہےں۔ اس سلسلے مےں سی پی او نے ضلع کے تمام اےس ڈی پی اوز اور اےس اےچ اوز کو احکامات جاری کئے ہےں کہ فحش فلمےں ،بے ہودہ وےب سائٹس دکھانے والے انٹر نےٹ کلبوں ، اخلاق باختہ سی ڈےز ، ڈی وی ڈےز فروخت کرنے والے سی ڈی سنٹرز اور نوجوان نسل کی صحت اور مستقبل کو برباد کرنے والے شےشہ کےفوں کے خلاف بلا تفرےق کارروائی کی جائے اور اےسے گھناو¿نے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تمام انٹر نےٹ کلبوں ، شےشہ کےفوں اور سی ڈی سنٹرز کو فی الفوربند کر دےا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جس تھانے کے علاقے مےں اےسے شےشہ کےفے ےا فحاشی پھےلانے والے انٹر نےٹ کلب کی موجودگی کی اطلاع ملی تو متعلقہ اےس اےچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل مےں لائی جائے گی ۔سٹی پولےس آفےسرمحمد وقاص نذےر نے شہرےوں سے اپےل کی کہ وہ اےسے مراکز کی نشاندہی کرکے اپنے محب وطن اور قانون دوست ہونے کا ثبوت دےں ۔