پانی نہیں ملتاتوٹیکس بھی نہیں دیں گے

کراچی (ہاٹ لائن ) پانی نہیں تو ٹیکس بھی نہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پانی دیئے بغیر واٹر ٹیکس لینے سے روک دیا۔
ڈی ایچ اے کی رہائشی رخسانہ خاتون کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے حکم نامہ نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کی بھی ہدایت کردی۔درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ انیس سو ستانوے میں پانی کی لائن کیلئے درخواست دی۔بلز کی ادائیگی کے باوجود پانی نہیں آتا۔
درخواست میں کہا گیا کہ کبھی کبھی ٹینکر سے پانی ملتا ہے، لائن میں پانی نہیں آتا۔دو رکنی بنچ نے حکم دیا کہ ٹیکس وصول کرنے والے محکمے سہولیات دینے کے پابند ہیں۔جس صارف کو پانی نہیں ملتا،اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جاسکتا۔