کوئٹہ میں کارروائی کے دوران4دہشتگرد ہلاک،3 پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ (ہاٹ لائن ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پولیس نے رات گئے ایک کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا، ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے