یونا ن سے ڈی پورٹ 24افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار : ایف آئی اے

لاہور (ہاٹ لائن ) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان سے ڈی پورٹ 24مسافروں کو گرفتارکر لیا ۔
ایف آئی اے نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد لاہور ایئر پورٹ پہنچنے والے 24پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسافر ایجنٹوں کے ذریعے جعلی ویزوں پر پہلے ایران پہنچے اور پھر ایران کے راستے ترکی گئے تھے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے جو روز گار کیلئے ایجنٹوں کے ہتھے چڑھے تھے