تحریک انصاف کارکنوں کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (ہاٹ لائن )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وکیل نیاز اللہ نیازی کے ذریعے گرفتاریوں کو چیلنج کی ہے جنہوں نے عدالت سے درخواست پر آج ہی سماعت کیلئے بینچ مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔