اسلام آباد،ہوٹلوں اور اور گیسٹ ہاؤسزمیں دھرنے کے شرکا کو نہ ٹھہرانے کے احکامات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) اسلام آباد انتظامیہ نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کو دھرنے کے شرکاکو ٹھرانے سے روک دیا ۔2نومبر قریب آتے ہی اسلام آبا د انتظامیہ متحرک ہو گئی ، وفاقی دارالحکومت میں موجود گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹل مالکان کو ایک لیٹر کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کو ہوٹل میں کمرے نہ دیے جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبا انتظامیہ نے تمام تھانوں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے لیٹر ارسال کر دیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ٹینٹ سروس مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ شادی بیاہ یا فوتگی کے علاوہ کسی بھی تقریب کیلئے سامان کرائے پر نہ دیا جائے ۔دھرنے کے شرکاء کی ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھرنے کی اطلاعات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔