سندھ ہائی کورٹ،ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر

کراچی (ہاٹ لائن ) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی اور اس کے تمام ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ نے درخواست گذار مولوی اقبال حیدرکی ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ثابت ہوچکی ہے لہذا اس پر فوری پابندی عائد کی جائے جبکہ اس کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اور سینیٹرز کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈاکٹرفاروق ستار اور دیگر کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ۔عدالت نے کیس کی سماعت 10نومر تک ملتوی کردی ہے ۔