ستلج سٹیڈیم میں ہونے والا میچ وکلاءنے جیت لیا

چونیاں(تحصیل رپورٹر)وکلاءاور عدلیہ کے درمیان ستلج سٹیدیم میں ہونے والا میچ وکلاءنے جیت لیا۔چونیاں بار ایسوسی ایشن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 100 سکورکئے۔ ججز کی ٹیم صرف 80سکور بنا سکی۔عدلیہ کی ٹیم میں ایڈیشنل سیشن ججزشہبازاحمد، عامر حبیب، فرخ حسین، زاہد غزنوی، سول ججز شکیل احمد، عبدالواجد،عمران اکرم،امتیاز حسین پر مشتمل تھی۔جبکہ وکلاءکی ٹیم چوہدری محمد اصغر،سردار اسلم ،کاشف کھوکھر،فیض رسول ،کاشف بگا، طارق عزیزپر مشتمل تھی۔ممبر پنجاب بار کونسل رانا سعید اختر ایڈووکیٹ نے میچ ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرممبر پنجاب بار کونسل رانا سعید اختر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور وکلاءکے درمیان میچ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔عوامی جگہ پر میچ سے لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔پہلی دفعہ اتنے ججز کو عوامی جگہ ہر لوگوں نے تفریحی سرگرمی کرتے دیکھا ہے۔اسی طرح قانون نافذ کرنے اداروں اور پولیس کوبھی ججز کی پیروی کرنی چاہئے۔ان کو بھی عوام سے اچھا سلوک کرنا چاہئے تاکہ ان کے بارے میں عوامی تاثرمیں تبدیلی آسکے۔ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب سمیت دیگر ججز نے اس میچ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے تھکا دینے والی ڈیوٹی کے بعدتازگی کااحساس پیدا ہوتا ہے اور نئے جذبے سے عوام کو انصا ف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔