جڑواں شہروں میں معاملاتِ زندگی معمول پر،ٹریفک بھی رواں دواں

اسلام آباد (ہاٹ لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں دو دن کی ہنگامہ آرائی کے بعد حالات معمول پر آگئے ۔ جگہ جگہ ناکے ختم ہوگئے جبکہ لال حویلی کے اطراف راستے بھی کھل گئے ہیں۔
دو دن کی ہنگامہ آرائی کے بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات معمول پر آگئے۔ لال حویلی کے اطراف کنٹینرزاوررکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ انتظامیہ نے تمام راستے کھول دیے جبکہ بنی گالہ کے اطراف سیکورٹی حصار برقرار رکھا گیا ہے۔
صبح سویرے کھلنے والی دکانیں بھی معمول کے مطابق کھل گئی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کے مطابق لال حویلی ،راولپنڈی ، راجہ بازار،صرافہ بازار اور دیگر علاقوں سے کنٹینر ہٹانا شروع کر دیے ہیں ۔ کنٹینرزہٹانے سے کمیٹی چوک سے لال حویلی جانے والے راستے کھل گئے۔ اورمعمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی لال حویلی کے اطراف سے کنٹینرز بھی ہٹا دیئےگئے ۔لال حویلی کے ارد گرد کاروباری مراکز کھلنے لگے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔islamabad-rawalpindi-metro-bus-service
واضح رہے کہ گزشتہ روز ممکنہ کشیدگی کے باعث میٹروبس سروس معطل کر دی گئی تھی۔