معطل ایس پی راؤ انوار سے اعلیٰ افسران نے بھی منہ پھیر لیا

کراچی (ہاٹ لائن ) معطل ایس پی راؤانوار سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے نظریں پھیرلیں، زیر تعمیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی دیوار پر لگائی گئی افتتاحی تختی جس پر ایس ایس پی راؤانوار کا نام تحریر تھا اعلیٰ افسران کے حکم پر اکھاڑ دی گئی ہے۔
ایک افسر نے بتایا ہے کہ راؤانوار نے 10ستمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا تھا اس دوران تھانے کے داخلی دروازے سے متصل دیوار پر (ایس ایس ملیر راؤانوار) کی افتتاحی تختی آویزاں کی گئی تھی، 16 ستمبر کو معطل کر دیے گئے، ایس ایس پی آفس سے 2 روز قبل راؤانوارکی نام کی تختی ہٹانے کا حکم ملا۔