عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکا ،پرویز رشید

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکاہے اور اب وہ آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، آج کا میچ گزر گیا، کل پھر دیکھا جائے گا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، وہ اسلام آباد بند کرانا چاہتے ہیں اور ان کا یہ ایجنڈا ناکام ہو گیا ہے ، آج کا میچ گزر گیا لیکن کل پھر دیکھا جائے گا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے 10لوگ بھی جمع نہ کر سکے