پولیس کا راجہ ریاض کے گھر پر چھاپا ، ملازم گرفتار

فیصل آباد (ہاٹ لائن) پولیس نے کریک ڈاﺅن کر تے ہوئے راجہ ریاض کے ملازموں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے پیپلز پارٹی چھو ڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سیاست دان راجہ ریاض کے گھر پر چھاپا مار ااور انکے 2ملازم گرفتار کرلیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت راجہ ریاض گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس انکے دو ملازم اٹھا کر تھانے لے گئی ہے ۔ دوسری جانب رات گئے پولیس نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چالیس سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا ہے ۔