دھرنے کیلئے آنیوالے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو عام آدمی تصور کیا جائے گا،ترجمان وزرات داخلہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو عام آدمی تصور کیا جائے گا۔دنیا نیوز کے مطابق وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو عام آدمی تصور کیا جائے گا،کسی مسلح جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ سیکرٹری خیبر پی کے نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو سرکاری پروٹوکول دینے کی درخواست کی تھی۔