مشرف پر کرپشن کا الزام ہوتوسیاست چھو ڑ دونگا : شیخ رشید

اسلام آباد(ہاٹ لا ئن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرف آمر ضرور تھا مگر موجودہ حکمرانوں سے بہتر تھا ، اگر مشرف پر کرپشن کا الزام ہو تو میں رات سے پہلے سیاست چھوڑ دونگا ۔ نوازشریف کرپٹ ہیں ، جدوجہد جاری رہے گی ۔ پنجا ب کے حکمران طاقت کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں ۔ راستے بند کر دیے گئے ہیں میں بھی کسی سے لفٹ لیکر سپریم کورٹ پہنچا ہوں ۔حکمرانوں کو کرسی سے اتارنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا,.ساری ذمے داری سپریم کورٹ پر آگئی ہے.
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جس طرح 28اکتوبر کو نکلے تھے اسی طرح 2نومبر کو بھی نکلیں گے کیونکہ ہم نواز شریف سے نجات چاہتے ہیں اور ”را “کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ نیشنل سیکورٹی کو مودی کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے ۔2نومبر کو ہم لا ل حویلی ، لیاقت باغ یا بنی گالہ کہیں سے بھی نکلیں گے او ر اسلام آباد پہنچیں گے ۔میں عمران خان کے ساتھ ہوں،پی ٹی آئی کا معاملہ پی ٹی آئی والے جانیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں اور ایسے میں عمران خان سے گلے شکوے نہیں بنتے تاہم انہیں 28اکتوبر کو لال حویلی آنا چاہئیے تھا ۔ پرویز خٹک نے موٹر وے پر جس طرح پولیس کا مقابلہ کیا انکے سیلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔جس فرعونیت کامظاہرہ کیاگیاہےاس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی.