ڈولفن فورس کی بھرتی، ہائیکورٹ کا انٹرویو میں فیل امیدوارں کے دوبارہ انٹرویو کا حکم

لاہور (ہاٹ لائن ) ہائیکورٹ نے ڈولفن فورس کی بھرتی کےخلاف دائر درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے صرف انٹرویو میں فیل ہونے والے امیدواروں کا دوبارہ انٹرویو کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں این ٹی ایس اور فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے دوبارہ انٹرویو کا حکم دیا گیا ہے اور ٹیسٹ پاس کرنے والے اداروں کو انٹرویو میں نمبروں کی بنیاد پر بھرتی کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی امیدوار انٹرویو میں فیل ہو جائے تو صرف اس بنیاد پر تقرری نہ روکی جائے جبکہ بھرتی میں شفافیت کیلئے انٹرویو کا شفاف طریقہ کاروضع کیا جائے۔