siraj-ul-haq

حکومت اپنی مدت خودکم کررہی ہے،سراج الحق

اسلام آباد (ہاٹ لائن )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہےکہ ایک وزیراعلیٰ کیساتھ پرتشددرویہ افسوسناک ہے۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے بات کرتےہوئےسراج الحق نے کہاکہ موجود مسئلےکاحل 100فیصدحکومت کےپاس ہے۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ اس وقت گیند حکومت کےکورٹ میں ہے۔ اگرحکمران یہ سمجھتےہیں کہ پولیس حکومت کوبچاسکتی ہےتویہ غلط ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ صرف اللہ کی حکومت مستقل ہے۔ انھون نے پیش گوئی کی کہ حکومت اپنی مدت میں خودکمی کررہی ہے۔ہم کسی طورپرتیسری قوت کیلئےراستہ نہیں بنارہے۔سراج الحق کاکہناتھاکہ ایک طرف اسلام آبادبندکرنےکااعلان ہوا،دوسری طرف اقدام کیاگیا۔