پی ٹی آئی رہنماکی پولیس کےہاتھوں شامت اور گرفتاری

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) کورنگ روڈ پر پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد پارٹی کی اہم خاتون رکن عندلیب عباس کو حراست میں لے لیاگیا۔
کورنگ روڈ پرموجود پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان پیش قدمی کے معاملے پر دوبارہ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران پولیس کی جانب سے عندلیب عباس کو زدوکوب کیا گیا۔ خاتون پولیس اہلکاروں نے عندلیب عباس کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا۔ پولیس اہلکاروں نے عندلیب کو بالوں اور گردن سے جکڑ رکھاتھا۔
عندلیب عباس اس دوران شدید احتجاج کرتی رہیں۔ ان کا کہناتھاکہ میرا قصور کیا ہے۔مجھے کیوں حراست میں لیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہاں موجود کارکنان پرشیلنگ کی گئی اورماراگیا۔