آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر سے تمام واٹرکینن گنز اسلام آباد بھجوانے کا حکم

لاہور (ہاٹ لائن ) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر صوبے بھر سے مظاہرین پر پانی پھینکنے والی تمام واٹرکینن گنز کو اسلام آباد بھجوانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں کل پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنے کو روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن گنز کو پہلے ہی اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے مگر دھرنے میں شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے اور دھرنے کو روکنے کے لئے واٹر کینن گنز کی کمی کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے صوبے بھر سے تمام واٹر کینن گنز کو اسلام آباد بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے ۔