تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا کراچی میں ٹرین اور موٹر وے کے حادثے پر اظہار افسوس

لاہور ( ہاٹ لائن)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کراچی میں ٹرین اور موٹر وے کے حادثوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ،پارٹی رہنماو¿ں جمشید اقبال چیمہ ،اعجاز ڈیال ،ظہیر عباس کھوکھر ،مہر واجد عظیم اور میاں یامین ٹیپو نے بھی ان حادثوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر ریلوے سیاست میں الجھنے اور تحریک انصاف پر کیچڑاچھالنے کی بجائے اپنے محکمے پر توجہ دیں تو ایسے حادثوں میں کمی ہو سکتی ہے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے کہا کہ باغوں کا شہر لاہور گندگی اور آلودگی کے باعث کسی جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر بھی نام نہاد خادم اعلیٰ نے ایک کمیٹی کی تشکیل کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا جو قابل افسوس ہے ۔