چکوال، ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ گیارہ نومبرکو ہوگی

چکوال(ہاٹ لائن )ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ گیارہ نومبرکو ہوگی اور اس ضمن میں ریٹرننگ آفیسرعاصم جاوید ہاشمی نے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ ضلع چکوال چکوال کی چار اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امجد اقبال ، روندر کمار ، سلیم اختر اور فرخ سیار میدان میں ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد مسیح نے بھی کاغذات داخل کرا رکھے ہیں جو کہ میدان خالی نہ چھوڑنے کا عندیہ ہے چاروں مسلم لیگی کامیابی ہونگے ۔ ضلع کونسل چکوال کی پندرہ خواتین نشستوں پر 20امیدوار میدان میں ہیں جس کے نتیجے میں صورتحال بڑی دلچسپ ہے اور 2مسلم لیگی امیدواروں کی ناکامی واضع ہے مگر ابھی تک واضع نہیں کہ یہ ہار کا طوق کن دو خواتین کے گلے میں پڑے گا ضلع کونسل میں ایک یوتھ نشست پر مقابلہ آزاد امیدوار ابوبکر سعید اور مسلم لیگ ن کے چوہدری حسیب تصور منہاس کے درمیان ہے ۔ چوہدری حسیب کی کامیابی کی سو فیصد امکانات ہیں اور ابوبکر سعید کو صرف پی ٹی آئی یا مسلم لیگ ق کے کچھ ووٹ مل سکتے ہیں ۔ ضلع کونسل میں ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن نے امجد بشیر مرزا کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق نے یہاں پر ظہیر اسلم ملک کو میدان میں اتارا ہے پی ٹی آئی کے پانچ ووٹ بھی اگر ظہیر اسلم کو ملیں تو پھر 71رکنی ایوان میںمقابلہ 61 اور 10کا ہے ۔