کوئٹہ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3کارندے ہلاک

کوئٹہ (ہاٹ لائن ) کوئٹہ کے علاقے مشکاف میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے مشکاف کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرین حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3ملزمان مارے گئے ، ہلاک ملزمان ٹرین حملوں میں ملوث تھے ۔