عمران خان پاناما لیکس کے الزام میں گرفتار ہوں گے:مولانا فضل الرحمان

ملتان ( ہاٹ‌لائن ) سربراہ جے یوآئی(ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کس بات پر استعفا دیں،عمران خان پاناما لیکس کے الزام میں گرفتار ہوں گے۔سربراہ جے یوآئی(ف)مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع خبر معمولی سا مسئلہ ہے،عمران خان پاناما لیکس کے الزام میں گرفتار ہوں گے،عدالت کے فیصلے کے بعد انسان مجرم بنتا ہے،وزیراعظم نواز شریف کس بات پر استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مدعی ملزم اور ملزم مدعی بن جائیں گے،پانامامعاملے میں کایا پلٹ جائیگی،ہمیں امریکی انتخابات سے کیا مطلب ہے،دونوں امریکی جماعتوں کی پسماندہ ممالک سے متعلق ایک ہی سوچ رہی ہے۔